پنجاب میں ناکافی الیکشن ٹربیونل مزید تشکیل کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست 

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ہاشم خان نے اضافی الیکشن ٹربیونلز کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی کہ الیکشن کمشن نے سندھ اور کے پی کے میں پانچ، پانچ الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے ہیں، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد کیلئے ایک ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے۔ پنجاب کیلئے صرف دو الیکشن ٹربیونل دیئے گئے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے چٹھی لکھی لیکن ٹربیونلز نہیں بنائے گئے۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمشن کو انتخابی عذرداری کیلئے اضافی ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن