گوجرانوالہ: وکلاء کا وارڈنز سے جھگڑا، دفتر میں توڑ پھوڑ، وردیاں پھاڑ دیں 

May 19, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وکلاء نے دفتر میں گھس کر ٹریفک دارڈنز سے ہاتھا پائی کی اور مبینہ طور پر وردیاں پھاڑ دیں۔ وارڈن خرم شہزاد نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دے کر موقف اختیار کیا کہ دوران ڈیوٹی اس نے موٹر سائیکل کو روک کر کاغذات اور لائسنس چیک کروانے کو کہا جس نے خود کو وکیل ظاہر کیا، جب اس سے کارڈ دکھانے کا کہا گیا تو اس نے گالی گلوچ اور ہاتھا پائی شروع کر دی۔ بعد ازاں مزمل وکیل کے فون کرنے پر مزید وکلاء بھی آگئے جنہوں نے سرکاری دفتر میں داخل ہو کر گالی گلوچ کی، توڑ پھوڑ کی، میرے اور عثمان وارڈن سے دست و گریباں ہو کر مبینہ طور پر وردی پھاڑ دی۔ تھانہ سول لائن پولیس نے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وکیل کو گرفتار کر لیا گیا جس پر وکلاء نے دھرنا دے دیا اور رہائی کا مطالبہ کیا۔ 

مزیدخبریں