حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ٹاہلی گورایہ میں پاسکو گندم خریداری مرکز سے 34بااثر مسلح ملزم 26لاکھ سے زائد کا باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے 34 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔باردانہ لوٹ کر فرار ہوجانے والے ملزموں کا تعلق ن لیگ کے ایک ایم پی اے سے بتایا جاتا ہے۔