گرمی میں اضافہ، دادو 48 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی۔ دادو 48 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا نواب شاہ، سکھر، ڈی جی خان میں 47 ، سبی 46، حید رآباد، سرگودھا اور ساہیوال 45 فیصل آباد اور ملتان 44، تربت اور نوکنڈی میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں 42 ڈگری کی گرمی 46 اور کراچی میں 38 ڈگری کی گرمی 39 ڈگری کی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 10روز میں پارہ 51 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن