شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) منصورآباد میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا۔ لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر لاہور بائی پاس کو بند کر دیا اور تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے ایس ایچ او کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے ایس ایچ او نے بھاری رقم لے کر ملزموں سے ساز باز کر ان کی جائیداد پر قبضہ کروایا اور پھر ملزموں نے ایس ایچ او کی ملی بھگت سے حملہ کرکے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ملزماوںکی فائرنگ سے ایک راہگیر مدثر بھی شدید زخمی ہوا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم پولیس نے نعش زبردستی سڑک سے اٹھا کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچائی مگر وہاں بھی لواحقین نے تھانہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم جاوید کو گرفتا رکر لیا۔ مظاہرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کی جائے اور اسے ضلع بدر کیا جائے۔