لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں دوران ریڈ عارف والا پولیس کی فائرنگ سے تاجر فیصل بٹ کی ہلاکت پر سی سی پی او لاہور بلال صد یق کمیانہ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری مکمل کر لی۔ انکوائری کمیٹی نے ریڈ کرنے والی ٹیم کو گہنگار قرار دے دیا۔ پولیس فائرنگ سے جاں بحق جنرل سیکرٹری مچھلی منڈی لاہور فیصل بٹ کو عارف والا پولیس نے جعلی مقابلے میں ہلاک کیا۔ کانسٹیبل خلیل کی ہلاکت کے بعد عارف والا پولیس ڈیڈ باڈی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ عارف والا پولیس نے گھر پر دھاوا بول کر فیصل بٹ کو اس کے بچوں اور فیملی کے سامنے قتل کیا۔ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ فیصل کے بھائی فہد نے کی تھی۔ عارف والا پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نواب ٹائون گھر میں ریڈ کیا۔ انکوائری کمیٹی نے تاجر فیصل بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی۔ تاجروں کے احتجاج پر سی سی پی او لاہور بلا ل صدیق کمیانہ نے فیکٹ فائیڈنگ کمیٹی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی سربراہی میں بنائی تھی۔
انکوائری مکمل‘ نواب ٹاؤن مقابلہ جعلی قرار‘ عارف والا پولیس کے خلاف مقدمہ کی سفارش
May 19, 2024