دبئی ڈیٹا لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں کے نام شامل، تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع  

May 19, 2024

لاہور (خبر نگار) دبئی ڈیٹا لیکس کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ دبئی ڈیٹا لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام موجود ہیں۔ ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے، تحقیقات ہونی چاہئیں کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں۔ دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

مزیدخبریں