سیالکو ٹ(نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو رن وے کی مرمت کے بعد آج بروز اتوار سے ہر قسم کی پروازوں کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ حاجیوں کی پہلی پرواز حاجیوں کو لیکر سعودیہ کیلئے روانہ ہوگی۔ پروازوں کا افتتاح وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کریں گے اور حاجیوں کو الوداع بھی کریں گے۔ اس موقع پر سیال انتظامیہ کی جانب سے تمام حاجیوں کی بیگ پیکنگ فیس فری، اگر کسی حاجی کے پاس احرام وغیرہ نہیں تو وہ بلامعاوضہ سیال انتظامیہ سے لے سکتا ہے۔