2018ء میں تبدیلی سانحہ مشرقی پاکستان سے کم نہیں تھی: احسن اقبال

May 19, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء میں تبدیلی سانحہ مشرقی پاکستان سے کم نہیں تھی۔ 2018ء میں تبدیلی کی سزا آج بھی 24 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔ حکومت کے درست فیصلوں سے سٹاک ایکسچینج 75 ہزار تک بڑھ چکی ہیں۔ 24 مئی کو سی پیک کے بارے میں اہم اجلاس ہو گا۔ ہم نے 75 ارب ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔ آدھی آبادی بجلی دینے سے انکاری ہے، نرخ اب برداشت سے باہر ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے بڑھکیں نہ ماریں مفاہمت کے ساتھ مسائل حل کریں، ہر شہری کو اپنے حصے کا بل اور ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی کسی اور نئے 9 مئی کا انتظار کر رہا ہے۔ سیاسی لانگ مارچ ختم اب اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہو گا۔ نیلم جہلم پاور پروجیکٹ مشرف دور میں عجلت میں شروع ہوا اس پروجیکٹ کے ڈیزائن میں خامیاں تھیں۔ وزیراعظم نے پروجیکٹ میں خرابی کے ذمہ داراوں کے تعین کا حکم دیا۔ حکومت کے کل محصولات سات ہزار ارب اور قرض آٹھ ہزار روپے ہے۔ عوام کو بجٹ میں اُدھار مانگ کر ریلیف نہیں دینا چاہیے۔

مزیدخبریں