حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے باوجود موٹر سائیکل رکشوںاور چاند گاڑیوں کے کرایہ جات میں کمی نہ آسکی جبکہ ضلعی انتظامیہ موٹر سائیکل رکشوںاور چاند گاڑیوں کاکرایہ نامہ مرتب نہ کرسکی جس کی وجہ سے ضلع بھر میں ہزاروںکی تعداد میں چلنے والے موٹرسائیکل رکشہ جات اور چنگچی گاڑیوںکے مالکان من مانے کرائے وصول کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ ہوتاہے تو موٹر سائیکل رکشوں اور چاندگاڑیوںکے مالکان اسکے ساتھ ہی کرائے بڑھا دیتے ہیں کمی ہوتی ہے تو وہ کرائے میں کوئی کمی نہیں کرتے جس کیوجہ سے شہریوںکونہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل رکشوں کا کرایہ نامہ مرتب نہیں کیا جاتا اسوقت تک عوام کو ریلیف ملنا محال ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔