اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )زیرو کاربن نے گزشتہ روز ایک اہم اور پر وقارتقریب میں Huawei کے ساتھ اہم شراکت داری کا اعلان کیا اس شراکت داری کا بنیادی مقصد پاکستان کے صنعتی شعبوں میں بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز (BESS) کے نفاذ سے انقلاب لاناہے۔ اس تقریب میں توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی، جن میں کوہ نور ٹیکسٹائل ملز، امریکی ملبوسات، پولی پیک اور سروس لانگ مارک کے قابل ذکر شرکاء نے پائیدار صنعتی طریقوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں پنجاب گروپ کے ڈائریکٹر میاں حمزہ عامر اور Huawei کے منیجنگ ڈائریکٹر رابن نے شرکت کی۔ زیرو کاربن کے سی ای او مسٹر بلال افضل اور ہیڈ آف بزنس مسٹر بلال بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
زیرو کاربن اور ہواوے کی بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم آگے بڑھانے کیلئے شراکت داری
May 19, 2024