آئی جی اسلام آباد تاجروں کیلئے بلاخوف کاروبار کو یقینی بنائیں:مظفر ہاشمی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اس وقت ڈاکو راج قائم ہے،روز دودھ کی دوکانیں اور گاڑیاں لٹ رہی ہیں مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،گزشتہ ایک ہفتے میں غوری ٹاؤن،برما ٹاؤن،بہارہ کہو میں درجنوں دوکانیں،گاڑیاں لٹ چکی ہیں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے مگر اب تک قانون نافذ کرنے والے ادراروں کی گرفت سے دور ہیں۔نئے آئی جی اسلام آباد تاجروں کیلئے بلاخوف کاروبار کو یقینی بنائیں اور ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے سخت آپریشن کریں۔

ای پیپر دی نیشن