نیشنل لابنگ وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں سے ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار) نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطح وفد نے چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں، نیلوفر بختیار سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کی۔ وفد میں این ایل ڈی کے ارکان کے ہمراہ عیسائی اور ہندو برادری کی خواتین کے مختلف امور پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی چیئرپرسن نیلوفر بختیار کو ہندو برادری کے وراثت کے قوانین کی تشکیل کے موضوع پر نمایاں طور پر بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ یہ قوانین بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گے۔ وراثت کے معاملات میں مساوی سلوک کو یقینی بنائے جانے اور ہندو برادری میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے جانے میں سہولت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن