اسلام آباد(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روپانی فانڈیشن کے مابین ارلی چائلڈہوڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ایکسی لینس سینٹر کی عمارت کے قیام کے حوالے سے گذشتہ روز دستخطوں کی یاداشت کی تقریب منعقد ہوئی۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرار راجہ عمر یونس اورچیف ایگزیکٹو آفیسر، روپانی فانڈیشن جلال الدین نے یاداشت پر دستخط کئے۔ تقریب کی صدارت قائمقام وائس چانسلرو کلیہ سماجی علوم کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے روپانی فانڈیشن اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان تعلیم کی مد میں دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج دونوں اداروں کے درمیان ارلی چائیلڈ ہوڈ ایکسی لیسن سینٹر کے قیام کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہورہے ہیں جو بہت جلد اِس سینٹر کے قیام کی صورت میں ہم دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کا قیام کسی کارخیر سے کم نہیں ہوگا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، روپانی فانڈیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارلی چائلڈہوڈ ایکسی لینس سینٹر کا قیام خطے کی اہم ضرورت ہے۔
اوپن یونیورسٹی اور روپانی فانڈیشن کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
May 19, 2024