اسرائیل کی غزہ میں بربریت پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوس ناک، شبیر میثمی

 اسلام آباد (خبرنگار)مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے رفح اور جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ حملے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے منہ پر تماچہ ہیں، اسرائیل کی غزہ میں سات ماہ سے جاری بربریت پر مسلم ممالک کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے، معصوم اور نہتے بچے ذبح ہو رہے ہیں، کوئی شام ایسی نہیں گزر رہی جس میں کسی بے کس ماں کی گود نہ اجڑ رہی ہوانہوں نے کہا کہ امریکہ اس قتل عام کا صریحا ذمہ دار ہے اور اسرائیلی افواج امریکی و یورپی ممالک کی سرپرستی میں یہ نشل کشی کر رہی ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار اسرائیلی فوجی اپنے ہی فوجیوں پر حملہ کر رہے ہیں اور ان کے اوسان خطا ہوتے جا رہے ہیں، بے ضمیر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے، یہ اپنے رب کو کیا منہ دکھائیں گے، اگر پاکستان سے امریکی سرپرستی میں افغانستان کے اندر جہاد کے نام پر روس کے خلاف معاونت کی جا سکتی ہے تو فلسطینی مظلومین کے لیے کیوں کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاسکتا

ای پیپر دی نیشن