راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بلڈپریشر کاعالمی دن کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام سیمینار اورواک کااہتمام کیاگیا جس میں ایڈمنسٹر یٹر خالد سعید،ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر ڈاکٹر عتیق الد ین، ماہر امراض دل ڈاکٹر حمد ان وقاص،ڈاکٹرز، پیرا میڈ یکل سٹاف اورعملہ نے شرکت کی، مقررین نے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے حوالے سے حاضر ین کو آگاہی دی اوراس کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا کہ بلڈ پریشر ایک خطرناک مرض ہے جسے فوری کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے اس مرض پرقابو پانے کیلئے صرف ماہر ڈاکٹر کی تجویر کردہ ادویات ہی استعمال کرنی چاہئیں بلڈپریشر کے عالمی دن کے حوالے سے 18مئی آج ہفتہ کو فری میڈ یکل کیمپ کاانعقاد کیا جائیگاجس میں مریضوں کابلڈ پریشر، شوگر جیسی بیماریوں کافر ی چیک اپ اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی واک کے اختتام پرشرکا میں بلڈ پریشر کنٹرول کے بارے میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے