اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے تحفظ اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کے لیے تمباکو کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے تمباکو کے استعمال کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کاعزم کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار شہلارضا نے ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تمباکو کی روک تھام کے لیے منعقدتقریب ’’تمباکو ٹیکسیشن‘‘ کے موضوع پرپالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم، جنرل منیجر ایچ ڈی ایف عثمان شوکت،سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے پرنسپل اکانومسٹ محمد صابر،سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی ڈائریکٹر مریم گل طاہر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں ٹوبیکو کنٹرول کے ٹیکنیکل ایڈوائزر شہزاد عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں عورت فاؤنڈیشن، کرومیٹک ٹرسٹ، سوشل پالیسی ڈویلپمنٹ سینٹر ، انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک شریک تھے