اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں تین روزہ گرینڈ کنسورشیم سمٹ اور اریمیس+ ایکٹیو کریکولم ریویو میٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ یہ اہم تقریب ایکٹیو کا حصہ ہے۔ یہ پراجیکٹ، پاکستان کے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے والا ایک اہم اقدام ہے۔ 0.717 ملین یورو کی کل فنڈنگ کے ساتھ، اس مشترکہ کوشش کو یورپی یونین اریسمیس سی بی ایچ ای 2022 پروگرام کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ ایکٹو پروجیکٹ کنسورشیم سات شراکت داروں پر مشتمل ہے: پاکستان کے چار اعلیٰ تعلیمی ادارے (HEIs)، بشمول سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، سندھ، اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اور تین یورپی ادارے آئرلینڈ، اسپین اور رومانیہ سے شامل ہیں۔