اسلام آباد ( خبر نگار ) عالمی مبلغ سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا کہ بجٹ میںتعلیم اور صحت کے شعبہ پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔تعلیم سے ہی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ سے صرف سرکاری ملازمین کو فائدہ پہنچتا ہے جبکہ اس وقت دہاڑی دار اور دیگر کمزور طبقوں کو مدد کی ضرورت ہے۔گندم ،دالیں ،چینی اوردیگر اشیائے خوردونوش میں ہمیں خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے ۔ معروف ماہر تعلیم چانسلر اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ تعلیم وصحت کے شعبے میں ہم دیگر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں ۔حکومت کو حالیہ بجٹ میں ان دونوں شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ تعلیم اورصحت کے شعبے میں سبسڈی دے اور یکساں نظام تعلیم کو فروغ دے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرے اس سے روزگار ملے گا اوراس سے حکومت کوسیلز ٹیکس بھی ملتا ہے۔