راولپنڈی (جنرل رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کو مسترد کرتے ہیں،اوقات کارکم کر دیا گیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں،15 جون تک اس پر عملدرآمد کریں گے،نجی تعلیمی اداروں کے بغیر شرع خواندگی کا حصول ممکن نہیں، حکومت آوٹ آف سکول بچوں کو سکول لانے کی کاوشوں میں اگر سنجیدہ ہے تو نجی شعبے کو اہمیت دے، ہم بھر پور ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں، نجی شعبہ بڑا سٹیک ہولڈر ہے تمام امور کی مشاورت میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی،سردار گل زبیر،محمد ابراہیم،چوہدری ارشد لطیف،پوٹھوہار ٹان کے نومنتخب صدر سردار فیگار نیاز جنرل سیکرٹری محمد آصف،چوہدری افتخار،محمد اشرف،عمران علی درانی اور دیگر عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عرفان کیانی نے کہا حکومت نجی تعلیمی اداروں کو تمام ٹیکسز سے استثنا دے، حکومت نجی شعبہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔