راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں تھانوں کے محرران نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کافرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہناتھاکہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کی جائے،تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے،تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوشی اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔