ہیٹ سٹروک سے بچاوکیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

May 19, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچاو کے لئے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ سٹروک سے بچاو کے لیے ٹینٹ لگانے اور اس میں لوگوں کی بیٹھنے جگہ کے ساتھ ہوا اور ٹھنڈا پینے کا پانی رکھا جائے گا، ہیٹ سٹروک  کیمپ بس اڈوں، سوزوکی سٹاپ، نواز شریف پارک مین مری روڈ، کچہری چوک، راجہ بازار اور صدر کے پبلک ایریاز میں لگائے جائیں گے  کیمپ میں میونسپل کارپوریشن اور سول ڈیفنس کے اہلکار اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچاو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے واکس کا انعقاد کیا جائے اور اس حوالے سے بینرز بھی آویزاں کیے جائیں۔ گرمیوں میں شدت کے بعد ضلع راولپنڈی میں سکول کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے ہیں، مارننگ شفٹ کے لیے سکول کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک ہونگے،شام کی شفٹ کے اوقات کار شام ساڑھے تین بجے سے ساڑھے 6 بجے تک ہونگے۔

مزیدخبریں