آزاد کشمیر کے باسیوں کومعاہدے کے مطابق تمام حقوق دیئے جائیں، شجاع الدین شیخ  

 گوجرخان (نامہ نگار) عبد الرحمن تابانی ناظم نشرو اشاعت تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہار کے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے باسیوں کو وعدے اور معاہدے کے مطابق تمام حقوق دیئے جائیںانہوںنے وفاقی حکومت کی جانب سے آٹے اور بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے آزاد کشمیر کے ساتھ کیے گئے وعدہ کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کشمیری بھائیوں کے ساتھ یہ معاہدہ ایک عرصہ سے چلا آ رہا تھا کہ بجلی کے فی یونٹ نرخ لاگت سے زیادہ نہیں ہوں گے اور آٹا بھی رعایتی نرخوں پر فراہم کیا  جائے گا تو پھر آئی ایم ایف کے دبائو پر قیمتیں بڑھا کر وعدے اور معاہدے کی خلاف ورزی کیوں کی گئی مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونا خوش آئند ہے ۔

ای پیپر دی نیشن