بوچھال کلاں(نامہ نگار)پنجاب بیت المال ضلع چکوال کی جانب مستحقین میں چیک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ایک پروقار تقریب ہوئی تقریب میں چیئرمین پنجاب بیت المال ضلع چکوال ملک مرتضی اور وائس چیئرمین حافظ محمد عثمان معاویہ نے 50 کے قریب مستحقین میں چیک تقسیم کیے تقریب میں ملک مرتضی و حافظ محمد عثمان معاویہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بیت المال حکومت پنجاب کے تعاون سے معاشرے کے دکھی ، بے سہارا ، یتیم ، بیوہ ، نادار ، معذور افراد کی کفالت بلاتفریق جاری رکھے ہوئے ہے یہ ادارہ جہاں غربت کی چکی میں پسے ہوئے طبقات کی مالی مدد کرتا ہے وہیں پر تعلیمی میدان میں ہونہار طلباء کے تعلیمی اخراجات میں معاونت فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے مریض حضرات جو اپنی کسی مجبوری کے سبب علاج معالجہ نہیں کرواسکتے ان کو مالی مدد فراہم بھی کرتا ہے۔ مستحق و یتیم بچیوں کی شادی کے اخراجات کی مد میں بھی تعاون فراہم کرتا ہے ۔