فتح جنگ(نامہ نگار)سردار سلیم حیدر خان کا گورنر پنجاب بننے سے اٹک کے عوام کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ان کے گورنر نامزد ہونے پر علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی گئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلیال کے رہنما محتاب احمد،سعادت خان،محمد ربنواز،محمد الطاف محمد ریاض اور آفتاب احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کو پارٹی نے گورنر نامزد کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو عزت و احترام مقام اور اہمیت دیتی ہے سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی سے وفاکی تاریخ رقم کی سردار سلیم حیدر خان کا گورنر بننا اٹک بلکہ پنڈی ڈویژن کیلئے باعث عزت و تکریم اور راہنماں اور کارکنوں کیلئے حوصلہ افزا ہے بلاشبہ پیپلزپارٹی اپنے مشکل وقت کے وفادار ساتھیوں کو اچھے وقت میں یاد رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں گورنر شپ آنا ضلع اٹک کے عوام کیلئے باعث افتخار ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اٹک کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ پنجاب کا گورنر ان کے ضلع سے تعلق رکھنے والے سپوت کو پیپلزپارٹی کے توسط سے ملی ہے انھوں نے کہا کہ ان شا اللہ سردار سلیم حیدر خان کی وساطت سے اٹک کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے۔