مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،شیخ اجمل محمود

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) لیگی رہنما شیخ اجمل محمود نے کہا ملک کا عام دیہاڑی دار قریب آدمی میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کا مشکور جنہوں نے چند ماہ میں ہی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تو غریب آدمی وہ اب دو وقت کی روٹی میسر ہونے لگی ہے وقت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کی قیادت مہنگائی کی جنگ جیت جائے گی اٹک میں شیخ افتاب احمد کی قیادت میں جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ کونسلر الیاس خان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان سابق وائس چیئرمین نزاکت حسین ایسکو افیسر خان زیب خان طلال اشرف بٹ شیخ عاصم کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن