گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے شہر میں پٹرول پمپ ، پٹرول ایجنسیوں اور تندوروں کی چیکنگ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد پر جرمانے اور وارننگ دی انہوں نے پیٹرول پمپس پر جا کر پیمانہ کو چیک کیا کم مقدار پر جرمانے عائد کئے اور ہدایت دی کہ پیٹرول کا پیمانہ پورا رکھا جائے کم مقدار میں صارفین کو پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ادھر اسسٹنٹ کمشنر خضرظہورگورائیہ نے شہر میں مختلف تندورشاپس کو چیک کیا زائد نرخ اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے انہوں نے وارننگ دی کہ حکومتی ہدیات کے مطابق روٹی اور نان سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں اور کم وزن روٹی نان کی فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پیٹرول پمپ مالکان پیمانہ پورا رکھیںجبکہ تندور مالکان کو بھی کہا گیا کہ وہ روٹی اور نان مقررہ قیمت پر فروخت کریں سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔