کلرسیداں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بلدیہ کلرسیداں کے ساڑھے تئیس کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے تاحکم ثانی معطل کر دیئے ہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی کو کھولے جانے والے تمام ٹینڈر تاحکم ثانی معطل کر دیئے گئے ہیں دوبارہ ٹینڈر کی صورت میں ٹھیکیداروں کو مطلع کر دیا جائے گا۔