مری (نمائندہ خصوصی)ضلع مری کے معروف سیاسی سماجی شخصیت بابو صفدر عباسی مرحوم کے لیے اہلیان مری اور عزیز و اقارب کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ معززین شہر اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور ان کی شخصیت اور اعلی کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مقررین نے ان کی زندگی کے مختلف معاشرتی پہلوں پر روشنی ڈالی۔تعزیتی ریفرنس کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پاک سرور دو عالم حضرت محمدؐ کے نام سے کی گئی۔تعزیتی ریفرنس میں جن مقررین نے ان کی زندگی پر روشنی ڈالی ان میں سابق امیدوار ایم پی اے سفیان عباسی حضرت مولانا سیف اللہ سیفی خطیب کوہسار ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر اورنگزیب عباسی اور دیگر نے ان کی خدمات کو سراہا سٹیج سیکرٹری کے فرائض امجد بٹ نے ادا کیے ۔مقررین نے کہا کہ بابو صفدر عباسی ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی لوگوں کی خدمت، جاندار صحافت کی ۔مقررین نے کہا کہ بابو صفدر عباسی کی پوری زندگی ایثار و قربانی محبت اور بھائی چارے پر مبنی تھی۔ آخر میں قاری سیف اللہ سیفی خطیب کوہسارنے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دوا کی اور ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے حاضرین کو درس دیا اس تعزیتی ریفرنس میں ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ اہلیان شہر اہلیان علاقہ کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے نمائندگان انجمن فلاح معاشرہ کے نمائندگان اہل قلم اہل دانش و فکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بابو صفدر عباسی کیلئے اہلیان مری اور عزیز و اقارب کی جانب سے تعزیتی ریفرنس
May 19, 2024