ٹیلسلا بوائز ہائی سکول میں سولر سٹم نصب : عمرفاروق ، بیر سٹر عقیل محسن ایوب نے افتتاح کیا

ٹیکسلا(قاری ولی الرحمن سے)ن لیگ ضلع راو لپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق،ایم این اے بیر سٹر عقیل ملک اورایم پی اے ٹیکسلامحسن ایوب خان نے ٹیکسلابوائزہائی سکول میںسولرسسٹم کی تنصیب کے منصوبے کاافتتاح کردیا،اس موقع پرچیف ایگز یکٹوایجوکیشن ضلع راولپنڈی سردارغلام یاسین خان بلوچ نے ٹیکسلابوائزھائی سکول(مرکزی)میںعالمی امدادی ادارہ UNHCR، حکومت پنجاب کے اشتر اک سے 37کے وی سولرسسٹم جس پر81لاکھ روپے کی لاگت آئی،کی تکمیل کے موقع پرخصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل ٹیکسلاکے علا قہ میںمجموعی طورپرپانچ تعلیمی ادارو ں میں سو لرسسٹم کی تنصیب کویقینی بنایاگیاہے،تاکہ زیرتعلیم طلبہ وطا لبات پرسکون ماحول میںیکسوئی کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں ،انہوںنے ہیڈماسٹرپر وفیسر شفیق الرحمن کی پرخلوص کاوشوںکوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ہیڈماسٹرنے متحرک سٹاف کی معاو نت سے نہ صرف سکول کے تعلیمی معیارکوبہت زیادہ بہتر بنایابلکہ ماحول کوبھی سازگاربناکردکھایا،اس موقع پر،پروفیسر شفیق الرحمن نے ایم این اے بیرسٹرعقیل ملک، ایم پی اے محسن ایوب خان کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا، نئے داخلوںکے بڑھتے ہو ئے دباؤکے باعث اضافی کمرہ جات کی تعمیراور ا یک بڑے ھال کی تعمیرکرانے کی بابت ضروری گزارشات پیش کیں،تقریب سے سابق ایم پی ا ے حاجی عمرفا روق نے خطاب کرتے ہوئے اپنے زمانہ طا لب علمی کے لاتعدادواقعات سنائے،انہو ں نے بتایا کہ میںنے بھی ڈی سی ہائی سکول میںتعلیم مکمل کی،انہو ںنے بتایاکہ متذکرہ سکول 1905 میںپر ائمری مکمل کرکے ھائی کے داخلو ں کااعز ازپاگیا تھا، متذکرہ سکول قدیمی اورتاریخی سکو ل ہے،انہوںنے شرکاء تقریب بالخصوص بچوںکو مخا طب کرتے ہوئے کہاکہ ادب واحترام اوربڑوںکی قدرومنزلت کاجوبھی درس ہمیںملا،وہ ھائی سکول کے پرخلوص اورمحنتی اساتذہ کرام کی کاوشوںسے حا صل ہوا،علم کی بھی قدرکی جائے اوراساتذہ کرام کے وا عظ ونصیحت کابھی دل وجان سے احترام کیاجا ئے ،قبل ازیں بیر سٹرعقیل ملک نے سولرسسٹم کی تنصیب  کے منصوبہ کی تختی کی نقاب کشائی کی،تقر یب میںکو نسلران بلدیہ حاجی شیخ سا جدمحمود،ملک طاہر محمودطاہر ی، ٹھیکید ارحا جی ملک محمد سلیم آف ڈھوک نادر،اورمحکمہ تعلیم سے متعلق نجم ستی،ڈپٹی ڈی او اوڈاکٹر میڈم را فعہ،کو آرڈ ینٹرراجہ محمدعجائب سمیت  دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن