اٹک (نامہ نگار ) ریسکیو 1122 اٹک نے ممکنہ سیلاب میں بچائو کے حوالے سے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا ، ریسکیو 1122 اٹک نے دریائے سندھ میں شادی خان کے مقام پر ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے دیگر اداروں کی استعداد کار کو جانچنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا جس میں ریسکیو 1122کے ساتھ سول ڈیفنس، محکمہ لائف سٹاک، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹی حضرو، آل برادرز ایمبولینس سروس، سویرا ویلفئیر سوسائٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا، اس موقع پر کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کی مشقوں سمیت میڈیکل فرسٹ ایڈ،تیراکی اور غوطہ خوری جیسی عملی مشقوں کا بہترین مظاہرہ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین نے تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رائو عاطف اور اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد علی حسین نے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو 1122کے ہنگامی صورت حال میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کروایا ۔