مری(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کی ایگزیکٹو کیبنٹ کے زیر اہتمام کورٹ کمپلیکس مری میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ صدر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد فیاض عباسی ایڈووکیٹ نے ہمراہ محمد اظفر خان صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، محمد ذیشان صاحب سول جج اور عمر نواز وڑائچ صاحب سول جج پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جلیل اختر عباسی نے کہا کہ درخت ملک اور آئندہ نسلوں کے لیے بیش بہا اثاثہ ہیں۔ تمام لوگ اس کار خیر میں ضرور حصہ لیں تاکہ ہریالی میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر ممبران بار جن میں اسد اقبال عباسی، شبیر محمود ملک، مسعود اکاش، راجہ عبدالرحمن، وسیم الدین، امتیازعباسی، ناصر عباسی، عمران خان، فخر محمود، قاسم حبیب، اسجد عباسی، ماجد نور راجہ، راجہ ناصر، سردار یاسر، نعمان زی ودیگر بھی موجود تھے۔