فتح جنگ (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر خدمت کمیٹی ڈاکٹر اعزاز احمد ملک کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی شمولیت سے پیپلزپارٹی فتح جنگ سٹی بالخصوص یونین کونسل غربی میں مستحکم ہو گئی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنماں سردار ظہیر خان صدکال مظہر حسین بابر،ملک عبداللہ سیف،ملک شفیق،شمروز خان سنبل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر اعزاز احمد ملک ایک سینئر صحافی،منجھے ہوئے سیاسی کارکن اور معروف سماجی شخصیت ہیں بطور ممبر خدمت کمیٹی ان کی شہر کیلئے بے مثال خد ما ت ہیں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر پار ٹی عہدیدار اور کارکن ان کا خیر مقدم کرتے ہیں انھو ں نے کہا کہ ان شا اللہ ڈاکٹر اعزاز احمد ملک کو ان ان کی سیاسی سماجی حیثیت کے مطابق مقام و عزت اور احترام دیا جائے گا ان کی صلاحیتوں سے پاکستا ن پیپلزپارٹی بھر پور مستفید ہو گی فتح جنگ سٹی میں ان کو اہم کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔