گندم کے پیداواری مقابلے ، چوہدری ابرار کی پہلی ،چوہدری وقاص کی دوسری پو زیشن 

 کلرسیداں(نامہ نگار)گندم کے پیداواری مقابلو ں میں ضلع راولپنڈی کی دونوں اول دوئم پوزیشنیں محلہ اکبری چوآخالصہ کے چوہدری ابرار احمد گجر اور چوہدری وقاص گجر نے حاصل کرلیں چوہدری ابرار احمد نے راولپنڈی ڈویژن میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی چوہدری ابرار احمد نے ایک ایکڑ میں تقریبا 60 من اور ان کے بھائی وقاص گجر نے ایک ایکڑ میں ساڑھے 53 من پیداوار حاصل کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے گندم کے پیداواری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے دس ٹاپر کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ضلع راولپنڈی کی اول دوئم پوزیشنیں کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے دو حقیقی بھائیوں چوہدری ابرار احمد اور چوہدری وقاص گجر نے حاصل کیں جبکہ تحصیل گوجرخان کے گاؤں بھنگالی کے برکت اسلام ضلع بھر میں تیسرے نمبر پر رہے ان کے علاوہ ڈہوک جھنڈو ٹیکسلا کے بشارت خان چوتھے ٹھیکریاں گوجرخان کے ازاد حسین پانچویں جھمٹ راولپنڈی کے ملک رشید احمد چھٹے ٹکال کلرسیداں کے عبدالحمید ساتویں سکھو گوجرخان کے عرفان عادل اٹھویں ٹھیکریاں گوجرخان کے سجاد حسین نویں اور جلالہ ٹیکسلا کے عبداللہ خان دسویں نمبر پر رہے یار رہے کہ چوآخالصہ کلرسیداں کے کاشتکار سالہا سال سے گندم کے پیداواری مقابلوں میں اول دوئم آ رہے ہیں مقامی حلقوں نے پیداواری مقابلے میں اول دوئم آنے پر چوہدری ابرار احمد اور وقاص احمد گجر کو دلی مبارکباد دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن