پنڈدادنخان (نامہ نگار)پنڈدادنخان سگھرپور کشتی حادثہ میں چار بچوں سمیت دو خواتین کے جان بحق ہونے والے افسوسناک واقعہ کی تعزیت کا سلسلہ جاری ھے اسی سلسلے میں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق للہ ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اسامہ شیرون نیازی چودھری عابد جوتانہ کرنل زاہد شیرازی نے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کی ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور دس دس لاکھ فی کس کے امدادی چیک تقسیم کیے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی مکمل انکوائری کرائیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان میں تمام پتن بند کر دیے گئے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے حلقہ این اے 61 جہلم چوھدری فرخ الطاف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں حادثہ میں جاں بحق چار بچوں کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشتی ملاح کی نااہلی کے باعث ڈوبی اگر بروقت طبی امداد مہیا کی جاتی تو ہمارے بچے بچ جاتے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔
پنڈدادنخان سگھرپور کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعزیت کا سلسلہ جاری
May 19, 2024