گرلز ایلیمنٹری سکول مہر پورہ غربی میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات

اٹک( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے سکولوں میں سکول سٹوڈنٹ کونسل کی تشکیل کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مہر پورہ غربی میں سکول سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات ہوئے ، جس میں نائلہ سعیدصدر ، زہرہ زمان نائب صدر ، جنت آصف جنرل سیکرٹری اور مریم سید فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئیں ، اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مہر پورہ غرںی کی پرنسپل عابدہ رحمن نے کہا کہ سکول سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات سے طلباء وطالبات میں آگے بڑھنے کا جزبہ پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں جاری ر ہنی چا ہئیں ۔

ای پیپر دی نیشن