ڈھڈیال(نامہ نگار)تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ راول بالا کے رہائشی نوجوان اسامہ ریاض کو چکوال ڈھڈیال پولیس نے بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو اسامہ ریاض کی گمشدگی کے بارے معلوم ہوا تو اس نوجوان کی بازیابی کے لیے ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال مرزا محمد آصف اور اے ایس آئی ملک یاسر عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جب کہ ڈھڈیال پولیس نے مغوی نوجوان کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا اور پولیس ٹیم نے گزشتہ روز نوجوان کو زندہ سلامت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔