گوجرخان (نامہ نگار)صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سیلم حیدر کو گورنر پنجاب تعینا ت کر کے احسن اقدام کیا جس پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوگئے سردار سیلم حیدر گورنر پنجاب پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ اور ثابت قدم رہنے والے بھٹو خاندان کے نڈر اور وفا دار ساتھی ہیں ان کی ثابت قدمی کی وجہ سے آج پنجاب کے آئینی عہدے پر فائز کیا گیا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے والے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور عزت مقام دیا پنجاب میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے اپنے بیان میں سردار سیلم حیدر اور فصیل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے اعلیٰ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پیپلز پارٹی کے عام ورکرز کو گورنر پنجاب اور خبر پختونخواہ تعینات کیا۔
سردار سیلم حیدر کو گورنر پنجاب تعینا ت کر کے احسن اقدام کیاگیا، ایم مقصود قریشی
May 19, 2024