وزیر اعلی پنجاب وائلڈ لایف آفیسرکی زیادتی کانوٹس لیں،پیر زادہ مصطفی 

 چکوال (نامہ نگار) دھرابی کے رہائشی پیر زادہ مصطفی نے اینٹی کرپشن چکوال کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ وائلڈ لایف آفیسرنے دو نا معلوم افراد کے ہمراہ میرے فارم واقع دھرابی میں زبردستی گھس کر وہاں موجود اعلی نسل کے دو بریڈنگ اڑیال(ہرن) کے بچے جن کو رکھنے کا میرے پاس باقاعدہ لائسنس ہے ساتھ لے گئے ڈیرے پر موجود ملازمین اور خواتین سے شدید بدتمیزی کی ۔موقع پر کسی بھی قسم کی رسیونگ نہ دی میں نے جب رابطہ کر کے اڑیال کے بچوں کے بارے میں پوچھاتو لاعلمی کااظہار کیا میری وزیر اعلی پنجاب سے گذارش ہے کہ میرے ساتھ دن دیہاڑے کی گی اتنی بڑی زیادتی کا ازالہ کیا جائے میں اینٹی کرپشن کے بعد عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹاؤں گا اور انصاف کے حصول تک بالکل بھی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ای پیپر دی نیشن