اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ کوئی دباو قبول نہ کیا جائے اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے اور پولیس کو تجاوزارت کے خلاف مشترکہ آپریشن کا حکم جاری کردیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ایکشن اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع وزارتِ داخلہ کے جاری بیان کے مطابق سسنگجانی راجہ گلفراز فارم ہاؤس کی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ ایک فیکٹری سیل کی گئی 24 کنال رقبہ پر 10 کمرے تعمیر کرکے غیر قانونی طور پر فارم ہاوس بنایا گیا تھاڈی سی سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تجاوزات کو کرایا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
May 19, 2024