صفد رآباد میںلیڈی ڈاکٹر کا پسٹل چل جانے سے سامنے بیٹھی مریضہ زخمی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صفد رآباد میں لیڈی ڈاکٹر کا اچانک پسٹل چل جانے سے سامنے بیٹھی مریضہ آسیہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صفدر آباد میں تعینات لیڈی ڈاکٹر حنا منظور کے بیگ میں لوڈ پسٹل تھا اور لیڈی ڈاکٹر نے مریض چیک کرنے سے پہلے اپنا پسٹل نکال کر میز پر رکھا تو اس سے اچانک مبینہ طور پر گولی چل گئی اور گولی سامنے بیٹھی مریضاں آسیہ بی بی کے بازو میں لگی گولی کی آواز سن کر ہسپتال میں بھگڈر مچ گئی ۔

ای پیپر دی نیشن