پشاورمیں سکیورٹی کیلئے خواتین کے  اسلحہ ساتھ رکھنے کے رحجان میں اضافہ 

May 19, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور سمیت صوبے بھرکی خواتین میں اسلحہ ساتھ رکھنے کے رحجان میں سیکورٹی صورتحال کے باعث اضافہ ہونے لگا ہے۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں خواتین کی جانب سے اسلحہ کی خریداری اور لائسنس حاصل کرنے میں اضافہ ہونے لگا ہے ا ب تک  ساٹھ ہزار سے زائد خواتین نے اسلحہ کے لائسنس حاصل کئے ہیں یا اسلحہ کے لائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں دی ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے لیڈیز کانسٹیبلز کے علاوہ خواتین ایم پی ایز ، خواتین ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین ، وکلاء خواتین ، سرکاری اور غیر سرکاری محکموں میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والی خواتین نے اسلحہ لائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں دی ہیں خواتین افسران کی جانب سے بھی اسلحہ کے لائسنس حاصل کئے گئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں