مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں،حاجی پرویز خان

May 19, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سینئر لیگی رہنماء اور مسلم لیگ (ن) راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں مریم نواز شریف کا وزیراعلی پنجاب بننا صوبہ کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں وہ صوبہ بھر کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے عوامی فلاح وبہبود کے ویژن کو عملی جامہ پہنا کر دم لیں گی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سستی روٹی کی فراہمی ،صحت،تعلیم کیساتھ دیگر تمام شعبوں میں متعدد منصوبوں کا اجراء یقینی طور پر صوبی کوترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کرے گا انھوں نے کہا کہ (ن)لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا ویژن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے سازشی عناصر نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کی ضامن میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کی اور پارٹی قیادت کی کردار کشی کی مہم چلائی مگر وقت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی (ن)لیگ کی مرہون منت ہے اس کے سوا کوئی سیاسی جماعت پاکستان کے استحکام و سلامتی اور عوامی فلاح وبہبود کی صلاحیت نہیں رکھتی ، ان شا اللہ بہت جلد ملکی معاشی حالات بہتر ہوں گے اور ہر طرف خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزیدخبریں