لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر حج پرجانیوالا شہری قتل

ڈاکٹرفاروق اہلخانہ سمیت حج پرجانےکی تیاریوں میں مصروف تھےکہ حج پرروانگی سےچندگھنٹےقبل ڈاکوؤں نےفائرنگ کرکےگھرکی دہلیزپرباپ کوقتل جبکہ اسسٹنٹ پروفیسربیٹےکوزخمی کردیا۔تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقہ غزالی اسٹریٹ نجف کالونی کے سکول ٹیچر ڈاکٹر فاروق اپنی بیوی اور بیٹے سمیت حج پرجانے کی تیاری مکمل کر چکے تھے آج تینوں نے گھر سے روانہ ہونا تھا لیکن مہلت نہ مل سکی اور ڈاکٹر فاروق ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد موت کے بعد کے سفر پر روانہ ہو گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے رپورٹ طلب کر لی اہل علاقہ نے ڈکیتی کی واردتیں کنٹرول نہ ہونے پر اقبال ٹاؤن پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن