پاکستان اورآئی ایم ایف کےمذاکرات میں ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کئے جائیں گے۔ذرائع کےمطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل سے شروع ہونگے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر حتمی بات چیت ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کیلئے شرائط و اہداف کا تعین کیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق مذاکرات میں ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کئے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کیلئے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان،آئی ایم ایف مذاکرات ،ایف بی آر ریونیوکے اہداف طے
May 19, 2024 | 16:07