وزیراعلیٰ مریم نوازسےجاپانی سفیرکی ملاقات،تجارت،سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال

May 19, 2024 | 16:08

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےجاپانی سفیرواڈا متسوہیرونےملاقات کی،تجارت،سرمایہ کاری اورکاروبارکےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کےمطابق پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ لیاگیا،طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب اور جاپان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتراک کارکر سکتے ہیں۔جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں۔پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے۔ مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پنجاب کی سکلڈ نوجوان افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں۔واڈا متسوہیرو کاکہناتھاکہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔ گیارہ پاکستانی طلباء کو ماسٹرز/ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں۔پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں

مزیدخبریں