شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد نے اصل وجوہات بتا دیں

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز کے والد نے شیراز کو وی لاگنگ سے منع کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔سوشل میڈیا پر شیراز کے والد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ شیراز کو وی لاگنگ کی وجہ سے کافی مقبولیت ملی لیکن اس کی وی لاگنگ کو ختم کرنے کی دو تین وجوہات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شیراز سیدھا سادھا تھا، گاؤں میں رہ کر وی لاکنگ کرتا تھا، سب سے اچھے سے ملتا اور محبت کرتا تھا لیکن شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی، شہرت کی وجہ سے اصل شیراز کہیں کھو سا گیا تھا اور لوگوں سے بھی اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے میں نے کچھ ٹائم کیلئے شیراز کو وی لاگنگ سے روک دیا ہے اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ پہلے کی طرح شیراز کے معصوم اور سیدھے سادھے انداز کو واپس لاؤں۔شیراز کے والد نے کہا کہ دوسری وجہ تعلیم بھی ہے کیونکہ وی لاگنگ کی وجہ سے اس کی توجہ پڑھائی پر بھی نہیں تھی۔واضح رہے کہ شیراز کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبر ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ شیراز کے وی لاگز کو دیکھتے ہیں جبکہ شیراز کی ویویر شپ پر یوٹیوب کی جانب سے پہلے اسے سلور اور پھر گولڈن بٹن سے بھی نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...