پشاور، گرمی میں اضافہ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

May 19, 2024 | 16:55

ویب ڈیسک

پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا جس کے بعد ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور کا موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے، رواں ہفتے شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ پشاور میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر اور گردونواح میں ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

دوسری طرف گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے۔ اندرون شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 7 گھنٹوں تک پہنچ گیا، ہشتنگری، نشتر آباد، گلبہار، گنج اور یکہ توت میں 7 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔شہر کے نواحی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ کوہاٹ روڈ، بڈھ بیر، ماشوگگر، سیپن، موسی زئی، متنی میں 10 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔اس حوالے سے ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کچھ علاقوں میں مرمتی کام کی وجہ سے بجلی بند کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں