سعودی ولی عہد سے امریکی مشیر قومی سلامتی کی ملاقات ، اسٹریٹجک معاہدوں کا جائزہ

May 19, 2024 | 17:28

ویب ڈیسک

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات سعودی عرب کے شہر دہران میں ہوئی.جس میں غزہ جنگ اور اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں غزہ جنگ کو فوری روکنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی امداد کے غزہ داخلے میں سہولت کی ضرورت پر زور دیا. ملاقات میں دو ریاستی حل کی جانب دونوں ممالک کے درمیان اب تک ہونے والے پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیک سلیوان غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے اسرائیل بھی جائیں گے۔

مزیدخبریں