ضمنی الیکشن: این اے 148 ملتان میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 148 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں 4 لاکھ 44 ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 624 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 607 ہے۔ضمنی الیکشن کے لیے 275 پولنگ اسٹیشن میں 933 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں مرد ووٹرز کے لیے 485 جب کہ خواتین کے لیے 448 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...